پی آئی اے کا طیارہ گرنے سے قبل جہاز سے پرندے بھی ٹکرائے تھے، ابتدائی رپورٹ

پاکستان ایئر لائن کے طیارے کے حادثے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق طیارے کے لینڈنگ گیئر جام ہونے کے بعد طیارے سے پرندے بھی ٹکرائے تھے

میڈيا کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طیارے کے لینڈنگ گیئر جام ہونے کے بعد پائلٹ جہاز کو نیچے لایا جس کے بعد طیارا ایک سے زائد پرندوں سے ٹکرا گیا تھا، اسی دوران طیارے کے دونوں انجن فیل ہوگئے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ انجنوں میں آگ لگنے کی وجہ سے جہاز تیزی سے نیچے کی طرف آیا اورایئرپورٹ سے تھوڑے فاصلے پر ہی رہائشی علاقے میں گھروں کی بالائی منزلوں سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا، جہاز گرنے سے پہلے پائلٹ نے کنٹرول ٹاور کو ایمرجنسی کال بھی دی تھی۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کا طیارہ پی کے 8303 کراچی میں ایئرپورٹ سے تھوڑے فاصلے پر حادثے کا شکار ہوگیا تھا، جہاز میں 99 مسافروں سمیت 7 عملے کے افراد بھی سوار تھے جن کی ہلاکت اور زخمی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں