ایم پی اے کی گاڑی پر ”8 دن باقی” لکھنا مہنگا پڑ گیا، غریب چرواہے کو جیل میں ڈال دیا گیا

سندھ: ایم پی اے کی گاڑی پر ”آٹھ دن باقی” لکھنا غریب چرواہے کو مہنگا پڑ گیا جس کی وجہ سے اسے جیل میں ڈال دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق غریب چرواہے نے ایم پی اے کی گاڑی پر 8 دن باقی لکھا تو ایم پی اے نے دھمکی سمجھ کر پولیس کو اطلاع کردی، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 8 دن باقی لکھنے والے چرواہے کو شناخت کرکے گرفتار کرلیا

ایم پی اے کا نام نام باسط صدیقی بتایا جارہا ہے اور اسکا تعلق ایم کیوایم سے ہے۔

ایم پی اے نے اس کو جان سے مارنے کی دھمکی سمجھا کہ تمہارے 8 دن باقی رہ گئے ہیں لیکن چرواہے نے پولیس کے سامنے موقف اختیار کیا کہ وہ ایم پی اے کی گاڑی کے شیشے پر عید کا حساب کتاب کررہا تھا اور عید آنے میں کتنے دن رہ گئے ہیں اسکی گنتی کررہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھریلو جھگڑے، 3 ہزار سے زائد خواتین نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا

چرواہے کو عدالت میں پیش کردیا گیا جس پر عدالت نے چرواہے کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

8 دن باقی۔۔۔عید کے حساب کتا ب نے جیل پہنچا دیا

8 دن باقی۔۔۔عید کے حساب کتا ب نے جیل پہنچا دیاچرواہے کو ایم پی اے کی گاڑی پر "8" دن باقی لکھنا مہنگا پڑگیا

Posted by 92 News HD Plus on Wednesday, May 20, 2020

اپنا تبصرہ بھیجیں