کرنل فاروق کے خلاف کاروائی کا آغاز، ابتدائی طور پر کرنل نے معافی مانگ لی

اسلام آباد : ہزارہ موٹر وے پر پولیس سے بدتمیزی کرنے والی خاتون کے شوہر کرنل فاروق کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کرنل فاروق نے کاروائی میں ابتدائی طور پر اہلیہ کے رویے پر غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے بیگم کے برتاؤ پر شرمندگی کا اظہار کیا ہے، جس کے بعد کرنل فاروق کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوز چینلز کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ واقعہ پر بریکننگ نیوز نہ چلائی جائے

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے ہماری محنت پر پانی پھیر دیا ہے، عافیہ صدیقی کی بہن کا بیان

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہزارہ موٹروے پر پولیس کے ناکے پر مانسہرہ سے آنے والی گاڑی میں سوار خاتون نے موقع پر تعینات پولیس افسران سے نا صرف بدتمیزی کی بلکہ گالیاں دیں اور ناکے کو توڑ کر اپنی گاڑی وہاں سے لے گئیں، وہاں موجود دیگر افراد نے یہ سارے مناظر کی ویڈیو بنالی جس کے بعد یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور ٹویٹر پر کرنل کی بیوی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں