کراچی میں تاجر نے اونچی عمارت سے کود کر خودکشی کر لی

کراچی: کراچی کے علاقے صدر میں دکاندار بلڈنگ سے گر کر جاں‌ بحق ہوگیا۔

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں‌ اسٹار سٹی مال کے قریب بلڈنگ سے گر کر دکاندار جاں‌ بحق ہوگیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر خودکشی نظر آ رہا ہے

پولیس نے بتایا کہ لوگوں نے دکاندار عابد کو چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا تھا، عینی شاہدین کے مطابق دکاندار خود بالائی منزل تک پہنچا اور اس نے چپل اتار کر چھلانگ لگائی تھی

تفصیلات کے مطابق مرحوم کی دکان بلڈنگ کے سیکنڈ‌ فلور پر تھی، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے

مرحوم کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ عابد کو کوئی گھریلو پریشانی نہیں‌ تھی اور نہ ہی کوئی کاروباری پریشانی تھی

صدر الیکٹرونکس ڈیلر رضوان عرفان کا کہنا تھا کہ کاروباری بدحالی کے سبب تاجر نے خودکشی کی، تاجر صوبائی اور وفاق حکومت کے سیاست کے بھینٹ چڑھنے لگے ہیں، ایس او پیز کے تحت سب کو کاروبار کی اجازت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی سینٹرل جیل کے عملے سمیت 200 قیدی کورونا کا شکار

خیال رہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر ملک میں 22 مارچ کو لاک ڈاؤن کیا گیا تھا جس میں اب نرمی کردی گئی ہے لیکن مارکیٹس شام 5 بجے کے بعد کردی جاتی ہیں۔

مارکیٹس بند ہونے کے سبب تاجروں کو سب سے زیادہ نقصان کا سامنا ہے اور چھوٹے تاجر زیادہ پریشان ہیں جبکہ متعدد مارکیٹوں میں سیلز مینوں کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں