چین نے دنیا کی پہلی تھری ڈی اینکر متارف کروا دی

بیجنگ: سائنس کی ایک اور کامیابی سامنے آگئی، چین میں دنیا کی پہلی تھری ڈی اینکر کو متعارف کروادیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پہلی تھری ڈی اے سے چلنے والی نیوز اینکر متعارف کروائی ہے۔

یہ اینکر اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ ہے جو آسانی سے گھوم سکتی ہے اور چہرے کے پیچیدہ تاثرات بھی بدل سکتی ہے
میڈیا رپورٹ کے مطابق وہ مختلف منظر ناموں کے مطابق اپنے لباس اور بالوں میں بھی تبدیلی لاسکتی ہے، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون اینکر سر کو زور سے جھپکتی ہے اور پلکے بھی جھپکاتی ہے۔

ویڈیو میں اسے یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ میں بیٹھے ہوئے، کھڑے ہوئے یا گھومتے پھرتے ہوئے بھی پیش کی جا سکتی ہوں، میرے چہرے کے لچکدار اظہار، نقل حرکت اور ہیئر اسٹائل کپڑے بھی تبدیل کرسکتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی لڑکی کے پیٹ سے دو کلو بال نکال لیے گئے

رپورٹ کے مطابق مستقبل میں مزید خبروں کے منظر ناموں کو پیش کیا جائے گا۔ تھری ذي اینکر نے مزید کہا کہ میرے تاثرات اور نقل و حرکت کو بہتر اور اپ ڈیٹ کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں