وفاقی حکومت نے ہماری محنت پر پانی پھیر دیا ہے، عافیہ صدیقی کی بہن کا بیان

سندھ: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کا کہناہے کہ ہم امریکا میں کروڑوں روپے وکلا کی فیسیں ادا کرتے رہے، وفاقی حکومت نے عافیہ سے متعلق غیر متعلقہ فورم پر رابطہ کرکے محنت پرپانی پھیر دیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں فوزیہ صدیقی کی جانب سےامریکا میں قید اپنی بہن کی واپسی کیلئے درخواست کی سماعت ہوئی جس میں جسٹس محمد علی مظہر نے وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے درخواست گزار سے رحم کی اپیل کا طریقہ کار بھی پوچھا، عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو عافیہ صدیقی کے اہل خانہ کو پیشرفت رپورٹ سے آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔

دوران سماعت فوزیہ صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے ڈاکٹر عافیہ سے متعلق غیر متعلقہ فورم پر رابطہ کیا ہے، وفاقی حکومت کہہ رہی ہے کہ عافیہ صدیقی خود بات نہیں کرنا چاہتیں۔

فوزیہ صدیقی نے سوال اٹھایا کہ کیا ایک ماں اپنی اولاد سے بات نہیں کرے گی؟ ، ہم کروڑوں روپے وکیلوں کو ادا کرتے رہے ہیں اور حکومت نےمحنت پرپانی پھیر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: داڑھی ہونے کی وجہ سے ہندو وکیل کو مسلمان سمجھ کر پیٹ دیا

وفاقی حکومت جو کچھ بھی کررہی ہے کم سے کم ہمیں اس سے آگاہ کرے، غلط فورم پر رابطہ کرنے سے وفاق کی درخواست غیر موثر ہوگئی ہے۔

عدالت نےسماعت کے دوران کہا ہے کہ وفاق جو بھی کوشش کرے فوزیہ صدیقی کو اس ضرور آگاہ کرے

اپنا تبصرہ بھیجیں