قمری کیلنڈر بتا رہا ہے کہ عید 24 مئی کو ہو گی، فواد چوہدری

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ قمری کیلنڈرکے حساب سے 24مئی کوعیدآرہی ہے۔

فواد چوہدری سمندر پار پاکستانی صحافیوں سے ویڈیو کے ذریعے میٹنگ کر رہے تھے جب انہوں نے اس حوالے سے بات کی۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ مفتی منیب الرحمان اورمفتی پوپلزئی الگ الگ راستے پر کھڑے ہیں کیونکہ چاند کسی کے کہنے پر اپنا مدار تبدیل نہیں کرتا اور ایسی صورت حال میں رویت ہلال کمیٹی کی کوئی عملی اہمیت باقی نہیں ہے۔

اانہوں نے کہا کہ ناسا نے کہا چاند پر رہنے کیلئے مشن بھیجیں گے، مستقبل میں مولوی صاحبان کے لیے عید پر چاند دیکھنا بڑا چیلنج ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو ختم کر دیا گیا

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت ہمیشہ سمجھتی ہے کہ جو وقت گزر جائے اچھا ہے، کرونا وائرس سے متعلق پاکستان میں حالات کنٹرول میں ہیں، ملک میں اس وقت 47 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، آبادی زیادہ ہے اگر وائرس نے شدت اختیار کی تومشکل در پیش ہو گی۔