پنجاب حکومت نے صوبے میں مزارات کھولنے کی اجازت دے دی

لاہور: پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبے میں مزارات کھول دیے جائیں، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ داتا دربار اور پاکپتن دربار سمیت محکمہ اوقاف کے زیر انتظام 544 مزارات کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور میں پنجاب حکومت کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب میں محکمہ اوقاف کے ماتحت544 مزارت کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

راجہ بشارت نے میڈیا کو بتایا کہ تمام مزارات کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی ہوگا۔ اجلاس میں جمعۃ الوداع، شب قدر، یوم القدس اور عیدالفطر پر کورونا ایس او پیز اور سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو ختم کر دیا گیا

راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ نئی ایس او پیز آنے تک مارکیٹ اور مساجد میں موجودہ ایس او پیز کی سخت پابندی کرائی جائے،چاند رات کو پبلک مقامات اور رہائشی علاقوں میں اسٹریٹ کرائم پر بھی کڑی نظر رکھی جائے، عید کی چھٹیوں میں راولپنڈی انتظامیہ مری جانے والوں پر ایس او پیز کا اطلاق یقینی بنائے،تمام وفاقی اور صوبائی ادارے آپس میں رابطہ رکھ کرممکنہ تخریبی کارروائیاں ناکام بنائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں