رشتہ ختم کرنے پر لڑکی نےمنگیتر کو 1 ٹن پیاز بھیج دیے، جانئے انتہائی دلچسپ وجہ

بیجنگ: چین کی ایک ژاؤ نامی لڑکی نے دھوکا دینے اور رشتہ ختم کرنے پر اپنے منگیتر کو ایک ٹن پیاز بھیج دیے۔

خبر رساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق چینی لڑکی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے منگیتر سے بہت مخلص تھی لیکن اس نے میرے جذبات کی قدر نہیں کی اور کہیں اور دلچسپی لی۔

ژاؤ کا کہنا تھا کہ جب میں نے اپنے دوست کی بے وفائی اور دھوکے کو پکڑا تو اُس نے اپنی غلطی تسلیم کرنے اور اس پر شرمندہ ہونے کے بجائے رشتہ ختم کرلیا جبکہ میں نے اُسے کئی بار روکنے کی بھی کوشش کی۔

اب ژاؤ نے اپنے منگیتر کو ایک ٹن پیاز تحفے میں بھجوا کر اس کا مقصد بھی بھی بتایا ہے جو کہ بہت ہی حیران کن ہے۔

ژاؤ کا کہنا تھا کہ میں رشتہ ختم ہونے اور اُس کی بے وفائی پر بہت زیادہ روئی ہوں اور اب میں چاہتی ہوں کہ وہ بھی اتنا ہی روئے اور اُس کے آنسو نکلیں

میں نے اسے پیاز اس لیے بھیجے ہیں تاکہ جب بھی وہ پیاز کاٹے اس کی آنکھوں سے آنسو نکلیں، مجھے جتنا رونا تھا میں رو چکی ہوں، اب اُس کے رونے کی باری ہے

یہ بھی پڑھیں: فیس بک کا میسج پڑھیں وہ بھی بھیجنے والے کو پتا چلے بغیر، جانئے طریقہ

دوسری طرف لڑکے کا کہنا ہے کہ اس نے ژاؤ کو کسی دوسری لڑکی کی وجہ سے نہیں چھوڑا اور نہ ہی میرا کسی اور لڑکی کے ساتھ کوئی تعلق ہے، میں نے ژاﺅ کو اس لیے چھوڑا کہ وہ ڈرامے بہت کرتی تھی، ہر چیز میں جب تک وہ ڈرامہ نہیں کرتی تھی اس سے رہا نہیں جاتا تھا اور اس عادت سے میں بہت زیادہ تنگ آگیا تھا