مسجد اقصی کو بھی عید کے بعد کھول دیا جائے گا

بیت المقدس: عید کی چھٹیوں کے بعد مسجد اقصیٰ‌ کو کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسجد اقصیٰ‌ کو عید کی تعطیلات کے بعد کھول دیا جائے گا، کرونا کی وجہ سےمسجد 2 ماہ سے بند تھی۔

واضح‌ رہے کہ یروشلم اور دیگر قریبی علاقوں میں لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا ہے، ایک لمبے عرصے کے بعدمسجد اقصی بھی نمازیوں کے لیے کھول دی جائے گی۔

یاد رہے کہ یہ بندشیں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے کی گئیں تھیں۔اسرائیلی اور فلسطینی حکومت نے سعودی عرب اور دیگر ممالک کو دیکھتے ہوئے مسجد اقصی بند کر دی تھی۔

اسرائیلی اور فلسطینی حکومت کا کہنا ہے کہ مسجد اقصی کوعید الفطر کے بعد بھی کھولنے کے لیے فیصلہ کورونا کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اہم اسلامی ملک میں چمکادڑیں پھر سے کھائی جانے لگیں

واضح رہے کہ مارچ سے ہی اسرائیلی اور فلسطینی حکومت نے مشترکہ طور پرلاک ڈاؤن کیا تھا جس میں ٹرانسپورٹ سمیت تمام شہر بند کردیا گیا تھا۔