فیس بک کا میسج پڑھیں وہ بھی بھیجنے والے کو پتا چلے بغیر، جانئے طریقہ

سان فرانسسکو: سب سے بڑی سوشل میڈیا کمپنی فیس بک کا پلیٹ فارم استعمال کرنے والے بیشتر صارفین کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے دوست کا بھیجا گیا پیغام پڑھ لیں اور اُس کو معلوم بھی نہ ہو۔

فیس بک کی جانب سے میسنجر میں یہ سہولت متعارف کرائی گئی تھی کہ جب ایک صارف دوسرے کو میسج کرتا ہے اور سامنے والا اُسے پڑھ لیتا ہے تو اُس پر سین لکھا آجاتا ہے جس کا مطلب ہے کہ پیغام کو پڑھ لیا گیا ہے۔

مگر کچھ صارفین کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ میسج کو پڑھ لیں اور اس کا سامنے والے کو علم بھی نہ ہوسکے۔

تفصیلات کے مطابق اس طرح میسج پڑھنے کا بہت آسان طریقہ متعارف کروا دیا گیا ہے جس کے لیے صارفین کو صرف ایک ”پلگ ان” انسٹال کرنا ہو گا۔

اس پلگ ان کا نام ان سین فار فیس بک (Unseen for Facebook )ہے، جسے گوگل کروم میں ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کر لیا جائے تو پھرگوگل کروم میں فیس بک استعمال کرنے والے لوگ اپنے دوستوں کے پیغام کو خاموشی سے پڑھ سکتے ہیں۔

آپ اپنی مرضی کے مطابق پلگ ان کو آن یا آف بھی کرسکتے ہیں۔