کراچی سینٹرل جیل کے عملے سمیت 200 قیدی کورونا کا شکار

کراچی : کراچی کی سینٹرل جیل میں200 سے زائد قیدی کورونا کا شکار ہو گئے ہیں، کورونا مریضوں میں افسران اورجیل سٹاف کے9 ارکان بھی شامل ہیں، اس سے قبل40 مریض تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جیل حکام نے 200 سے زائد قیدیوں میں کورونا کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان میں جیل اسٹاف کے 9 ارکان بھی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

سینٹرل جیل میں پہلے40 قیدیوں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔ اس جیل میں غیرملکی قیدی بھی ہیں۔ 200 سے زائد بھارتی ماہی گیروں سمیت بنگلہ دیشی، افغانی اور برمی ماہی گیر بھی ہیں۔ جیل کی تمام بیرکوں میں مزید قیدیوں کے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں: اہم اسلامی ملک میں چمکادڑیں پھر سے کھائی جانے لگیں

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 19 مارچ سے 19 مئی تک پچھلے دو ماہ سے ہمیں روزانہ 5 اموات کا سامنا ہے اگرچہ اموات کا تناسب کل مریضوں کا1.6 فیصد ہے لیکن 61 دنوں میں 299 اموات واقع ہوئی ہیں جو کہ تکلیف دہ بات ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں