اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 1952 کے بعد پہلی دفعہ پاکستان میں منفی جی ڈی پی گروتھ ہوگا، پی ٹی آئی کا جی ڈی پی گروتھ سے متعلق جھوٹ پکڑا گیا ہے، تحریک انصاف بےروزگاری، غربت اور معاشی تباہی کی ذمہ دار ہے۔
انہوں نے سوشل ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ تحریک انصاف کا جھوٹ باہر نکل آیا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کو مسلم لیگ ن سے 5.8 فیصد جی ڈی پی گروتھ ملی تھی۔
لیکن تحریک انصاف حکومت کے پہلے سال ہی میں1.91 فیصد جی ڈی پی گروتھ گِر گئی۔ جبکہ اب رواں دوسرے مالی سال میں یہ منفی گروتھ ہوگی
ان کا کہنا تھا کہ 1952 کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان میں منفی جی ڈی پی گروتھ ہو گی۔ تحریک انصاف ملک میں بے روزگاری، غربت اور معاشی تباہی کی ذمہ دار ہے۔