اگر وزیراعظم بنا تو پاکستان کو کرپشن سے پاک کر دوں گا، شاہد آفریدی

اسلام آباد : شاہد خان آفریدی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ ڈال رہے ہیں اور مختلف مقامات پر ان کے بیانات سوشل میڈیا کی زینب بن رہے ہیں ۔

حال ہی میں ان کا ایک بیان سوشل میڈیا کی زینت بنا رہا جس میں انہوں نے نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں جبکہ بھارتی وزیراعظم مذہب کے نام پر سیاست کر رہے ہیں ۔

ایک اور موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں اگر پاکستان کا وزیراعظم بنا تو پاکستان کو کرپشن سے پاک کر دوں گا ۔ آفریدی کے بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین میں ایک تجسس نظر آرہا ہے کہ شاہد آفریدی کیا سیاست میں آنے کا ارادہ رکھتے ہیں ؟ جس پر ملکی سیاست دان بھی بات کر رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: مودی کو ڈرپوک کہنے پر بھارتی کرکٹرز شاہد آفریدی پر تنقید کرنے لگ

سندھ ہائی کورٹ میں پیشی کے وقت سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہرکوئی سیاست کر سکتا ہے کوئی بھی وزیراعظم بن سکتا ہے ، یہ ثابت ہو گیا ہے کہ کرکٹر ناکام سیاست دان ہوتے ہیں، آفریدی سیاست میں آنا چاہتے ہیں تو وہ بلکل آئیں یہ ان کا حق ہے لیکن وزیراعظم بننے کیلئے انہیں الیکشن لڑنا اور جیتنا پڑے گا بغیر الیکشن لڑے انہیں وزیراعظم قبول نہیں کر سکتے۔