ورلڈ بینک نے پاکستان کو 37 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کر دیا، رقم کیسے خرچ کی جائے گی؟

اسلام آباد: ورلڈ بینک نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کو 37 کروڑ ڈالر دیں گے، یہ رقم پاکستان کے مختلف شعبوں میں بہتری لانے کیلئے خرچ کی جائے گی۔

37کروڑ ڈالر کی فراہمی کے حوالے سے وزارت اقتصادی امور اور ورلڈ بینک کے درمیان معاہدہ ہوا ہے، ورلڈ بینک میں سے ملنے والی رقم میں سے 20 کروڑ ڈالر کی رقم صوبہ پنجاب میں صحت عامہ کے شعبے پر خرچ کی جائے گی۔ جبکہ باقی 17 کروڑ ڈالر خیبر پختونخوا کے زرعی شعبے پر خرچ کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا لاک ڈاؤن سے اب تک 15 کروڑ افراد متاثر ہو چکے ہیں، وزیراعظم عمران خان

وفاقی وزیر خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ ہمیشہ غربت کا خاتمہ اور پسماندہ علاقوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ حکومت پاکستان صحت اورتعلیم کی ترقی میں سنجیدہ ہے۔

اس موقع پر نمائندہ ورلڈ بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سماجی واقتصادی ترقی میں ہمیشہ شریک رہیں گے۔