عمران خان سے زیادہ جنسی قوت میرے پہلے شوہر میں تھی، ریحام خان

کراچی :وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ ان کے پہلے شوہر جنسی قوت میں عمران خان سے زیادہ مضبوط تھے۔

ریحام خان نے یہ شرمناک انکشاف وقار زکا کے شو ” ہیڈ فون شو” میں کیا ہے۔

وقار ذکا کے ہیڈ فون شو میں گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے اپنی کتاب میں لگائے گئے الزامات کے حوالے سے تفصیلی بات کی۔ یہ شو وقار ذکا اپنے سوشل میڈیا پر کرتے ہیں ، اس پروگرام کے نام سے ہی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ فیملی شو نہیں ہے ، اس میں مہمانوں اور میزبان کی جانب سے ایسی زبان کا بھی استعمال کیا جاتا ہے جو صرف بالغان کیلئے ہوتی ہے۔

وقار ذکا نے اپنے پروگرام میں ریحام خان کا تفصیلی انٹرویو کیا، انٹرویو کے دوران وقار نے سوال پوچھا کہ آپ کے پہلے شوہر کی جنسی قوت زیادہ تھی یا عمران خان کی؟ اس سوال کے جواب میں ریحام خان نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ ان کے پہلے شوہر کی جنسی قوت عمران خان سے زیادہ تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی وی کے پروڈیوسر نے ساتھ نہ سونے پر پراجیکٹ سے نکال دیا تھا، اداکارہ کا انکشاف

واضح رہے کہ ریحام خان کی پہلی شادی ڈاکٹر اعجاز رحمان کے ساتھ ہوئی تھی جن سے ان کے تین بچے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں