سعودی لڑکی کے پیٹ سے دو کلو بال نکال لیے گئے

طائف: سعودی عرب میں ڈاکٹرز نے آپریشن کرکے لڑکی کے پیٹ سے 2 کلوگرام بال نکال لیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے ایک ہسپتال میں میڈیکل ٹیم نے 20 سالہ لڑکی کے پیٹ سے حیران کن طور پر بالوں کا گچھا نکال لیا جس کا وزن دو کلو گرام تھا۔

مزکورہ لڑکی سالوں سے پیٹ کے درد میں مبتلا تھی اور آپریشن تک درد کی وجہ معلوم نہیں تھی، درد بڑھنے پر لڑکی کو طائف کے ہسپتال لایا گیا جہاں پر طبی معائنہ اور مختلف ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں آخرکار درد کی وجہ بننے والے عوامل کا پتہ لگا لیا گیا۔

ترجمان سٹی ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ معائنے کے بعد ایک عجیب و غریب شے لڑکی کے پیٹ میں پائی گئی جس کے وزن نے سب کو حیران کردیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ عجیب و غریب شے کا پتہ چلنے ہی میڈیکل ٹیم نے ہنگامی بنیادوں پر سرجری کا فیصلہ کیا فوری طور پر آپریشن کر کے پیٹ سے بالوں کا ایک بڑا گچھا نکال لیا جو کہ آنتوں اور پیٹ کے دیگر حصوں کے ساتھ ایک دیوار کی طرح چپکا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کی واحد مسجد جسکو مکمل طور پر ایک عورت نے ڈیزائن کیا

بال نکالنے کے بعد لڑکی کا سالوں سے ہونا والا پیٹ کا درد ختم ہوگیا اور پیٹ کے بھاری پن سے بھی آزاد ہو گئی تاہم اسے اب بھی ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی ہسپتال میں رکھا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں