پاکستان قیامت تک کشمیر آزاد نہیں کروا سکتا، بنگلادیش یاد ہے؟ گوتم گھمبیر

نئی دہلی : بھارت کے سابق کرکٹر اور موجودہ رکن اسمبلی گوتم گھمبیر کا پاکستان مخالف بیان ،بھارت کے سابق کرکٹراورموجودہ رکن اسمبلی نے پاکستان کو کشمیر کے حوالے سے ایک طعنہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان قیامت تک کشمیرنہیں لے سکتا۔

ان کا یہ طنزیہ رد عمل شاہد آفریدی کے بیان کے بعد آیا جس میں آفریدی نے کہا تھا کہ بیشک ہماری فوج 7 لاکھ ہے لیکن ہماری 22 کروڑ عوام فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

گوتم گھمبیر نے ٹویٹر پر یہ طعنہ اس وقت دیا جب ایک طرف بھارت کے زیرقبضہ مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی پھراپنے عروج پرپہنچ چکی ہے، گوتم نے اپنے اس طنزیہ پیغام میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ ،وزیراعظم عمران‌ خان اورشاہد آفریدی سے کہا ہے کہ وہ بھارت کے وزیراعظم مودی اور کشمیر کے بارے میں پاکستانی لوگوں کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قندھار میں بی ایل اے کا کیمپ تباہ، انڈین ایجنسی را کو بڑا دھچکا

گوتم گھمبیر کا کہنا ہے کہ 70 سال سے زائد عرصہ ہوگیا ہے تم کشمیر کو نہیں لے سکے اب کیسے لے سکتے ہو، گوتم گھمبیرنے مزید کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کو کس طرح بھارت نے پاکستان سے چھینا یہ بھی یادرکھو۔