خنزیر کا بچہ لیکن شکل انسان جیسی،بچے کی پیدائش نے دنیا کو ہلا دیا

کراکس: وینزویلا کے ایک فارم ہاﺅس میں خنزیر کا ایسا بچہ پیدا ہوا ہے کہ جس کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر طوفان کھڑا کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حیران کن طور پر خنزیر کے اس بچے کا چہرا انسان جیسا اور جسم خنزیر کا ہے۔ اس کی پیدائش وینزویلا کے علاقے کیوبریڈا اریبا میں ایک فارم پر ہوئی ہے جس کے مالک نے اس کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر ڈال دی ہے

ویڈیو میں ایک خاتون بتا رہی ہے کہ اس بچے کی عمر 3گھنٹے ہے اور اس کے جسم پر بال بھی ہیں۔ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ بچے کی یہ حالت ماں کے پیٹ میں نشوونما میں بگاڑ آنے کی وجہ سے ہوئی ہے اور اس طرح کے بچے زیادہ دیر تک زندہ نہیں رہتے۔

اس کی ممکنہ وجہ بیان کرتے ہوئے ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ زرعی ادویات کا زیادہ استعمال کرنا دوران حمل بچے کی میوٹیشن کی ایک بڑی وجہ ہو سکتا ہے