عمران نیازی بزدل ہے، نواز اور شہباز کا مقابلہ نہیں کر سکتا، عظمی بخاری

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیاض چوہان کا نیا لیڈر سات سالوں سے انکشافات کررہا ہے، عمران نیازی نے جدہ پہنچ کر نوازشریف سے شوکت خانم کےلئے 50کروڑ کا چندہ لیا، نمل یونیورسٹی میانوالی کےلئے زمین شہبازشریف نے دی تھی، عمران خان کی پانچ نسلیں شریف برادران کی مقروض رہیں گی

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان احسان فراموش اور آستین کا سانپ ہے، یہ لوگ جس تھالی میں کھاتے اسی میں سوراخ کرتے ہیں۔ جو شخص شہبازشریف کے عطیات پر چلتا تھا آج وہی شہبازشریف کےخلاف محاذ بنارہا ہے، عمران خان نیازی سات سالوں سے کرپشن کا شور مچارہا ہے، لیکن آج تک شریف برداران کےخلاف ایک بھی ثبوت عدالت میں نہیں دے سکا۔.

یہ بھی پڑھیں: پنجاب ایک لا وارث صوبہ بن چکا ہے، عظمہ بخاری

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان شہبازشریف کے دس ارب ہرجانے کے دعوے سے فرار ہیں، بزدل شخص ہمیشہ چھپ کے وار کرتا ہے.بزدل خان میدان میں نواز اور شہباز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا ہے