قندھار میں بی ایل اے کا کیمپ تباہ، انڈین ایجنسی را کو بڑا دھچکا

افغانستان :قندھار میں بی ایل اے کا ٹریننگ کیمپ تباہ کردیا گیا یہ را کیلئے بڑا دھچکا ہے. افغانستان، قندھار میں افغان خفیہ ایجنسی کے سیف ہاؤس میں بلوچ لبریشن آرمی ٹریننگ کا کیمپ تھا جسے را پاکستان کے خلاف استعمال کر رہی تھی، اس کیمپ کونامعلوم افرادنے کامیاب حملہ کر کے تباہ کر دیا ہے

اس کاروائی میں 7 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ نامعلوم افراد دہشتگردوں کی ٹریننگ میں مصروف بی ایل اے کے کمانڈر کو اپنے ساتھ لے جانے میں‌ کامیاب ہوگئے، بی ایل اے کا کمانڈر زندہ پکڑ کر ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ تا ہم حملہ کرنے والے نا معلوم افراد کا پتہ نہیں چل سکا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے بلوچستان لبریشن آرمی کو دہشت گرد قرار دے دیا، جو بھی اس تنظیم کا ساتھ دے گا دہشت گردوں

اس سے قبل بی ایل اے کو اس وقت بڑ دھچکا لگا جب امریکا نے بی ایل اے کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا،اطلاعات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے بلوچستان لبریشن آرمی کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔