عید کے بعد بھارت کے خلاف جہاد ہو گا۔افغان طالبان نے بڑا اعلان کر دیا

کابل:افغان طالبان نے عیدالفطرکے بعد ہندوستان کے خلاف جہاد شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے، تفصیلات کےمطابق افغان طالبان نے ایک پیغام میں عیدالفطر کے بعد باقاعدہ ہندوستان میں جہاد شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے، اطلاعات ہیں کہ اعلان کے ساتھ ہی بھارت پرخوف کے سائے امڈ آئے ہیں

‌معروف صحافی جان اچکزئی نے اہم پیغام ٹویٹ کے ذریعے شیئرکرتے ہوئے افغان طالبان کی طرف سے اس اعلان کو پیش کیا ہے ، افغان طالبان نے یہ فیصلہ بھارت میں مسلمانوں بڑھتے ہوئے مظالم کی وجہ سے کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق افغان طالبان نے یہ فیصلہ بھارت میں آر ایس ایس ، بی جے پی جیسی دہشت گرد تنظیموں کی طرف سے مسلمانوں اوردوسری اقلیتوں پر مظالم ڈھانےکی وجہ سے کیا ہے ، اس کے علاوہ کشمیریوں‌ کے قتل عام کا بدلہ بھی لینے کا اعلان کیا ہے

یہ بھی پڑھیں: افغان نائب صدر امراللہ صالح نے لیاقت علی خان کے قتل کا اقرار کر لیا

انٹرویو میں طالبان کے مذاکراتی وفد کے چیف نے کہا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ منفی کردار ادا کیا ہے اور ملک کے غداروں کی حمایت کی ہے

اس اعلان میں یہ بھی واضح پیغام دیا گیا ہے کہ عید کے بعد افغان طالبان بھارت کے خلاف باقاعدہ جہاد شروع کریں گے اورانتہا پسند ہندووں کی طرف سے ڈھائے جانے والے تمام مظالم کا حساب برابر کریں گے