شعیب اختر نے اپنا ہیلمٹ نیلام کرنے کا اعلان کر دیا جس پر شاہ رخ خان کے دستخط ہیں

اسلام آباد: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے شاہ رخ خان کے دستخط والا ہیلمٹ نیلامی کیلئے پیش کردیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم کو کورونا وائرس متاثرین کے لئے استعمال کی جائے گی۔

شعیب اختر نے آِئی پی ایل میں دہلی کی 4 وکٹیں صرف 11 رنز کے عوض حاصل کی تھیں، جس پر انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک شاہ رخ خان نے اس موقع پر ایک ہیلمٹ دستخط کرکے بطور تحفہ شعیب اختر کو پیش کیا تھا جسے انہوں نے نیلامی کے لئے پیش کر دیا ہے۔ اور اعلان کیا ہے کہ جمع ہونے والی رقم کو مہلک وائرس کورونا سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے استعمال کیا جائے گا

مزید متعلقہ خبریں

شاہد آفریدی نے بنگلادیشی کپتان مشفیق الرحیم کا بیٹ خرید لیا

بھارتی میوزیم نے اظہرعلی کا بیٹ خرید لیا