وزیراعظم ہاؤس میں چار لوگوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

اسلام آباد: وزیراعظم ہاوس میں 4 افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں، معمول کے مطابق کیے جانے والے ٹیسٹوں کے دوران 4 اسٹاف ممبرز میں کورونا کی تشخیص ہوئی، انہیں فوری قرنطینہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاوس اسلام آباد سے ایک افسردہ خبر آئی ہے۔ وزیراعظم ہاوس میں رہنے والے تمام افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 4 اسٹاف ممبرز میں کورونا وائرس مثبت آیا ہے۔

وزیراعظم ہاوس میں معمول کے مطابق کرونا ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔ اس سے قبل بھی وزیراعظم ہاوس میں کام کرنے والے افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے تھے، تاہم اب پہلی مرتبہ وزیراعظم ہاوس میں موجود افراد میں کرونا مثبت آیا ہے۔ جن افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ان سب کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے، جبکہ دوسرے حفاظتی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاوس میں لوگوں کی آمد و رفت جاری رہتی ہے، اس لیے اسٹاف ممبرز اور دیگر لوگوں کے تواتر سے کرونا ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔ کچھ روز قبل وزیراعظم ہاوس کا دورہ کرنے والے فیصل ایدھی کی کرونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا بھی کرونا ٹیسٹ کیا گیا تھا، جس کی رپورٹ منفی آئی تھی۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ اب بھی وزیراعظم عمران خان کا دوبارہ کرونا ٹیسٹ کروایا جائے گا یا نہیں